پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ ( آئی پی سی ) کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اپنی سیٹ بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال
ذرائع کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اتوار کے روز کراچی میں طلب کیا گیا ہے جو کہ ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ منیجمنٹ کمیٹی ممبران کو اجلاس کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو چند روز قبل سمری بھجوائی گئی تھی جس میں ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کی گئی۔
سمری میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی تقرریوں کو ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ سابق حکومت نے 5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکاء اشرف کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tPr0op6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment