چودھری پرویز الٰہی کو 30دن کیلئے نظر بند کرنےکےاحکامات جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 1 September 2023

چودھری پرویز الٰہی کو 30دن کیلئے نظر بند کرنےکےاحکامات جاری

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو 30دن کیلئے نظر بند کرنےکےاحکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےحساس اداروں ،اسپیشل برانچ اورایس ایس پی آپریشنزکےخط پر تھری ایم پی او کا لیٹرجاری کیا ، جس کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نےپرویز الٰہی کو نظر بند کرنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں :۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار

تھری ایم پی او آرڈر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو 30دن نظر بند کرنےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں، پرویز الٰہی تحریک انصاف کےاہم عہدیدارہیں، اوراسلام آباد میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی تعدادبہت زیادہ ہیں،اور انکی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنان امن وامان کی صورتحال خراب کرسکتےہیںاوراملاک کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

آرڈر کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

حساس اداروں ،اسپیشل برانچ اورایس ایس پی آپریشنزکےخط پرآرڈرجاری کیا گیا، خط کے مطابق پرویزالٰہی اس سے قبل بھی بد امنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں،ان کورہا کیا گیا تو ان کےحامی اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچاسکتےہیں۔

یادرہے کہ آج یکم ستمبرکو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ کئی گھنٹے تک عدالت میں رہے، انہوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا۔

لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے، ایک دو افسران اور لیں، سابق وزیراعلیٰ کو گھر چھوڑ آئیں، اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت عالیہ سے گھر جانے کیلئے نکلے تاہم انہیں کینال روڈ پر پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ اٹھا کرلے گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LZl8XYb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();