راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کے فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور 27 سالہ سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جوانوں کی شہادتیں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ضلع خیبر میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔
ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5ov9FRs
No comments:
Post a Comment