پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں موٹر وے پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر ہلاک جب کہ 57 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام مطابق یہ خوفناک حادثہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں پیش آیا جہاں ایم 2 موٹر وے خا نقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب مسافر بس اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر ہلاک جب کہ 57 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی
سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف درج کر لیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں مسیحی زائرین سوار تھے جو سیالکوٹ سے مریم آباد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔
دوسری جانب موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو پر کسی قسم کا کوئی ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے بلکہ یہ حادثہ خانقاہ ڈوگرہ لوکل روڈ پر پیش آیا ہے۔
ترجمان کے مطابق افسوسناک حادثے کو موٹر وے ایم ٹو کے ساتھ جوڑنا گمراہ گن ہے، ریسکیوادارے نے حقائق کے منافی غلط خبر دی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s6oLHiO
No comments:
Post a Comment