ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 9 September 2023

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا روایتی پاک بھارت ٹاکرے میں بارش تیسرا فریق ہوگا جو میچ متاثر کر سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کرکٹ کی دو بڑی سپر پاورز اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے آج پھر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گے۔ میچ کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کروڑوں شائقین پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں لیکن بارش ولن بنی ہوئی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث میچ متاثر ہو سکتا ہے تاہم بارش کے باعث آج میچ نہ ہوسکا یا ادھورا رہا تو کل ریزرو ڈے رکھا گیا ہے جس میں میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں رُکے گا۔

ایونٹ میں دونوں حریف 2 ستمبر کو پالی کیلیے میں ٹکرائے تھے تاہم وہ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا لیکن میچ بے نتیجہ رہنے کے باوجود پاکستان کے فاسٹ بولرز نے بھارتی بلے بازوں پر اپنی دہشت بٹھا دی تھی اور بھارتی سورماؤں کو 50 اوورز سے قبل ہی پویلین بھیج دیا تھا۔

کولمبو میں بھی بھارت کو پاکستان سے یہی خطرہ ہوگا اور وہ اسی خوف سے بیٹنگ آرڈر بدلے گا لیکن پاکستان کا جارحانہ مزاج نہیں بدلے گا۔

آج کا میچ جہاں بھارت کی بیٹنگ کا امتحان ہے ویسے ہی پاکستان کو بھی بیٹنگ میں دکھانا ہو گا کمال۔ جارح مزاج اوپنر فخر زمان فارم میں نہیں ہیں لیکن انہیں فارم میں آکر ہیرو بننے کے لیے آج سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کو حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ بارش پر کوئی اختیار نہیں لیکن بہترین کھیل پیش کریں گے۔

میچ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ میں بھی جوش وخروش پایا جاتا ہے اور کئی شہروں میں لوگوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر میچ دیکھنے کے انتظامات کیے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں بڑی اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QS5Xdah

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();