پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی نے کیا کہا؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 31 August 2023

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی نے کیا کہا؟

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بولرز کبھی بھی میچ پلٹ سکتے ہیں۔

بھاتی ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، پاکستان کی ٹیم میں بہترین ٹیلنگ ہے اور بولنگ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ اپنا بیسٹ دینا ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس وہ بولرز ہیں جو کبھی بھی میچ پلٹ سکتے ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ کافی اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے بارے میں اس طرح کے کمنٹس دیتا ہے، جس طرح ویرات کوہلی نے میرے بارے میں کمنٹس دیے وہ میرے لیے کافی فخر کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر اچھا لگا، کچھ چیزیں جب آپ کو ملتی ہیں یا کوئی تعریف کرتا ہے تو اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں ویرات کوہلی سے 2019 میں ملا تھا تب وہ اپنے عروج پر تھے اور آج بھی عروج پر ہیں، اُس وقت میں سوچ رہا تھا کہ ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لوں اور مجھے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ میں نے جو سوال پوچھے اور مجھے جو ضرورت تھی وہ انہوں نے اچھے انداز میں بتایا، ویرات کوہلی کے بتانے سے مجھے کافی مدد ملی، ایسی چیزیں جب آپ ایک دوسرے کے بارے میں کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qMQ6CpU

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();