بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 14 September 2023

بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف شکست کا ذمہ دار بولرز کو قرار دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 253 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا اور دو وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کوشل مینڈس نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسالانکا نے 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سدھیرا سمراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کوشل مینڈس نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسالانکا نے 49 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سدھیرا سمراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے آج بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے، مڈل اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں رہی۔

بابر اعظم نے کہا کہ مڈل اوورز میں رنز بڑھے جس کا پریشر تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کو سیکنڈ لاسٹ اوور دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ یقین تھا کہ زمان خان آخری اوورز نکال لیں گے لیکن ہم بولنگ اور فیلڈنگ میں نمایاں نہیں رہے اسی لیے میچ ہار گئے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مڈل اوورز میں کوشل مینڈس اور سدھیرا کی پارٹنر شپ ہمیں بھاری پڑی، ہم غلطیوں پر قابو پائیں گے اور آگے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vcdYOZ9

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();