ویتنام میں 36 سالہ خاتون ٹیچر بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ گیارہ سال سے سو نہیں سکی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں 36 سالہ خاتون ترانتھی کے 11 سال سے زائد عرصے سے جاگے رہنے کا انکشاف ہوا اور وہ بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
خاتون ایک اسکول میں ٹیچر ہیں، انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طویل بے خوابی کا آغاز ایک عجیب و غریب رونے کے واقعے سے ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بغیر کسی وجہ سے کے آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور لیٹ کر آنکھیں بند کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود پانی بہنے سے نہ رک سکا۔
خاتون کا کہنا تھا رونا آخرکار بند ہوگیا لیکن ان کی نیند آنے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔
خاتون نے کہا کہ وہ کتنی بھی کوشش کرلیں لیکن وہ سو نہیں پاتیں، آنکھیں تھک جاتی ہیں لیکن ذہن مکمل طور پر جاگتا رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال سے صرف آنکھیں بند کرکے لیٹ جاتی ہیں تاکہ کچھ دیر آرام کرسکیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی۔
خاتون اسپتال گئیں تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں شدید بےخوابی کی بیماری ہے۔ ادویات لیں تو دوسرے اثرات شروع ہوگئے اور یوں ترانتھی نے دوا لینا بھی ترک کردی۔
ترانتھی کا کہنا ہے کہ انہیں ہڈیوں اور پیٹ کے درد کی بھی شکایت ہے جو سارا سال چلتا رہتا ہے، ممکن ہے کہ ان کی بےخوابی کی وجہ سے کیفیت بھی ہو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/27ejCly
No comments:
Post a Comment