پاک بھارت میچ، بابر اعظم نے کس کی تعریف کی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 September 2023

پاک بھارت میچ، بابر اعظم نے کس کی تعریف کی؟

ایشیا کپ کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا لیکن قومی فاسٹ بولرز نے پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔

بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا، بارش کے باعث قومی بیٹرز کو کھیلنے کا موقع نہ ملا اور یوں میچ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا اور قومی ٹیم نے 3 پوائنٹس کے ساتھ سپر فور میں جگہ بنالی ہے۔

میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ بولرز کی اس طرح کی کارکردگی سے پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے’۔

بابر نے تینوں فاسٹ بولرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ لوگ ساری تعریف کے مستحق ہیں’۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے آج لاہور پہنچے گی، گرین شرٹس بدھ کو بنگلہ دیش یا افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گے۔

قومی اسکواڈ ایک دن آرام کے بعد منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PgXkDxb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();