پوجا ہیگڑے انسٹاگرام پر چھا گئیں - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 September 2023

پوجا ہیگڑے انسٹاگرام پر چھا گئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پوجا ہیگڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پوجا ہیگڑے نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں میچنگ کی جیولری پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پوجا ہیگڑے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پورٹریٹ۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے تین لاکھ سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

پوجا ہیگڑے انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی پوجا نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

اداکارہ نے بالی ووڈ میں فلم ’موہن جودڑو سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ ان کید یگر فلموں میں ہاؤس فل 4، رادھے شیام اور سرکس شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nGPydp6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();