بلغاریہ کے قوم پرستوں نے نیٹو کے اڈوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی یورپی یونین کے رکن کی حمایت کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے جنہوں نے بلغاریہ اور روس کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے نعرے لگائے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔
بلغاریہ کی پولیس نے مغرب نواز حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی الٹرا نیشنلسٹ وازرازڈانے (ریوائیول) پارٹی کے حامیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور نیٹو کے فوجی اڈوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ بلغاریائی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتے اور غیرجانبدار رہنا چاہتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7ZIzGsg
No comments:
Post a Comment