جیسن روئے کو آئندہ ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر جوز بٹلر نے خود ذاتی طور پر انگلش اوپنر کو اس خبر سے آگاہ کیا۔
اس مشکل ٹاسک کو انجام دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جیسن روئے پر ہیری بروک کو ترجیح دینا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ یہ کوئی خوشگوار چیز نہیں تھی لیکن یہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کا فیصلہ کرنا کسی بھی وقت آسان نہیں ہوتا۔ بطور کپتان یہ میری ذمہ داری تھی حالاں کہ جیسن میرا بہت اچھا ساتھی ہے اس لیے یہ کرنا واقعی کٹھن تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رائے کو بٹلر کی طرف سے اس طرح کی خبر ملی ہو۔ اس سے قبل، انگلیش بیٹر کو انگلینڈ کے T20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر کیا گیا تھا۔
روئے بدقسمتی سے کمر کی تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ چاروں ون ڈے میچز نہیں کھیل پائے تھے، جس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ 2023 اسکواڈ میں ان کی جگہ ہیری بروک کو منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہیری بروک کو انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ بنانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ نمبر ایک سے لے کر چھ تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WkA52xa
No comments:
Post a Comment