یورپی بینک کا مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 16 September 2023

یورپی بینک کا مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ

فرینکفرٹ : یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا جو اب تک کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینک کے ڈپازٹ ریٹ میں 0.25 فیصد پوائنٹس اضافہ کرکے 4 فیصد کردیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے حالیہ اقدام کے بعد یورپ میں شرح سود 4 فیصد تک ہوگئی ہے، مہنگائی کے خلاف جاری جنگ کے درمیان یورپی مرکزی بینک کی مرکزی شرح سود 1999 میں یورو کی تشکیل کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے کیا گیا ہے، یورپی مرکزی بینک کے اس اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ شرح اب تک کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی گئی ہے تاہم امکان ہے کہ موجودہ سطح برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بڑھتی ہوئی شرح سود جرمنی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور خاص طور پر نیدرلینڈز کے لیے پریشان کن ہے جو پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZwIevMC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();