ناخنوں کا انفیکشن ان گھریلو طریقوں سے دور کریں - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 16 September 2023

ناخنوں کا انفیکشن ان گھریلو طریقوں سے دور کریں

کسی کے ناخنوں میں فنگل انفیکشن ہو جائے تو نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ یہ دیکھنے میں بھی بہت برے لگتے ہیں، ان کا گھریلو علاج حاضر ہے.

بیکٹیریل انفیکشن کی صورت میں سفید سرکہ فنگس کا سبب بننے والے بیکٹریا سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں قدرتی اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں ہے، انفیکشن کی صورت میں سفید سرکے میں انگلیوں کو ڈوبو کر رکھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

ہاتھ پیروں کی انگلیوں میں انفیکشن کی واضح علاماتوں میں ناخن کی ساخت کا بدل جانا، موٹا ہوجانا، کمزور ہو کر ٹوٹنے لگنا اور ناخن کی رنگ کا پیلا ہوجانا شامل ہے۔

ڈاکٹر فریڈمین کے مطابق سفید سرکہ میں آدھا سرکہ اور آدھا پانی ملا کر اس میں متاثرہ انگلی یا پیر کو دن میں تین یا چار بار 15 سے 20 منٹ تک بھگو دیں جب تک کہ یہ صاف نہ ہو جائیں۔

لہسن بھی اس بیماری میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس میں بھی اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ لہسن کی ایک جوے کو کاٹ کر ایک ہفتہ تک دن میں ایک بار 20 سے 30 منٹ تک براہ راست متاثرہ ناخن پر لگائیں۔

اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش خصوصیات کچھ اقسام کے تیل میں بھی موجود ہوتے ہیں، جیسے ٹی ٹری آئل، اوریگانو آئل، اور پیپرمنٹ خاصے مقبول ہیں روئی کو ان میں سے کسی بھی تیل میں ڈبو کر متاثرہ ناخن پر دن میں 2 یا 3 بار لگائیں۔

اضافی نمی پیروں کے ناخنوں کی فنگس کی ایک عام وجہ ہے۔ بیکنگ سوڈا آپ کے ناخنوں سے فنگس کو دور کرتا ہے تاہم یہ فنگس سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں دلاتا۔

اس کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کا ایک گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور اسے تقریباً 15 منٹ تک متاثرہ پیر کے ناخن پر لگائیں اور پھر پانی سے دھولیں اس عمل کو دن میں 3 سے 4 بار دہرائیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M9TH6fS

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();