سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی اور یو ٹیوبر عمران ریاض بازیاب ہو کر واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کے مطابق صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، وہ اس وقت اپنے گھر والوں کے ہمراہ موجود ہیں۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا، ان کی گرفتاری متنازع بیان دینے کے سبب پیش آئی تھی۔
جولائی 2022 میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے والے صحافی عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صحافی عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hm3ltCF
No comments:
Post a Comment