کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 24 September 2023

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں چپ تعزیہ جلوس کی پہلی مرکزی مجلس نشترپارک میں جاری ہے، جبکہ بعد مجلس نشترپارک سے چپ تعزیہ کا جلوس برآمد ہوگا، ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کو بسیں اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کیا گیا ہے۔

چپ تعزیہ جلوس کی مجلس سے علامہ باقر حسین زیدی خطاب کررہے ہیں، جبکہ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرے گی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے کی جارہی ہے۔

جلوس نشترپارک،شاہ خراسان روڈ،ایم اے جناح روڈ،پریڈی اسٹریٹ تبت چوک سے گزرے گا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا، ناظم آبادسے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشترروڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والا ٹریفک تین ہٹی سے جیل چورنگی بھیجا جائیگا، اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والا ٹریفک کشمیرروڈ، سوسائٹی سگنل سے شاہراہ قائدین کی طرف جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے آنے والا ٹریفک راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد سے سائٹ ایریا شیرشاہ ماڑی کی جانب جاسکے گا، چھوٹی بڑی کوئی بھی گاڑی گرومندر سے نمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EFnN2Dt

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();