سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے بعد اب پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے اگر مگر کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔
پاکستان اور آئی لینڈرز کے درمیان جمعرات کو شیڈول میچ اب سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ پاکستان کےلیے فائنل میں پہنچنے کا حساب کتاب آسان ہوگیا ہے، اسے رن ریٹ کی فکر کے بغیر بس سری لنکا کو شکست دینا ہوگی تاکہ حتمی مقابلے کے لیے سیٹ پکی ہوسکے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو پوائنٹس ہیں۔
بھارت کی مسلسل دوسرے میچ میں فتح نے اسے ایونٹ کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ بلیو شرٹس کو سپرفور مرحلے کا اپنا اگلا میچ بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلنا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی، اس میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔
جمعرات کو کولمبو میں بارش کے سبب میچ متاثر ہوتا ہے اور میچ کا نتیجہ نہیں آتا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائے گی، فائنل میں بھارت اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی فینز کو اب جمعرات کو بارش نہ ہونے کی دعا کرنا ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qTl9PzD
No comments:
Post a Comment