قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ رواں ایشیا کپ کو مینڈک بنا دیا گیا ہے۔
ٹین اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ اب تک ایشیا کپ کے اس ہائبرڈ ماڈل کے اندر جتنی تبدیلیاں آئی ہیں اور جتنے اس میں فیصلے لیے گئے ہیں مجھے یاد آرہا ہے جب میں میٹرک میں بائیو لوجی کا پریکٹیکل دینے گیا تھا وہاں پر ایک مینڈک ملتا تھا جس پر ہم لوگ تجربے کرتے تھے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایشیا کپ بھی ایک مینڈک ہی ہے جس پر ہر بندہ تجربے کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلنے کا ابھی ہمیں نہیں پتا لیکن مجھے یقین ہے کہ لوگ اس سے سیکھیں گے اور آئندہ کے بعد ہائبرڈ ماڈل سے کان پکڑ لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے پر اے سی سی کے صدر جے شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
شائقین کرکٹ اور کرکٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ اے سی سی کے یکطرفہ فیصلوں نے ایشیا کپ کا مزہ کرکرا کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان راؤنڈ میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہمبنٹوٹا اور دمبولا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہاں کا موسم کولمبو سے بہتر ہے تو میچز ہمبنٹوٹا یا دمبولا کیوں منتقل نہیں کیے گئے، جے شاہ کے فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ہو رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O09qLFP
No comments:
Post a Comment