اب ہو گا دل کا علاج قہقہے لگا کر! - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 3 September 2023

اب ہو گا دل کا علاج قہقہے لگا کر!

یہ بات آپ کے لیے شاید حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی کا بھی باعث ہو کہ قہقہے لگانا دل کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

برازیل میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا وہ مریض جو ہفتے میں دوبار ہنسے (مزاحیہ پروگرام دیکھ کر یا کسی اور وجہ سے) ان کے دل میں سوزش میں کمی آئی۔

کھل کر ہنسنے والے افراد کے دل میں آکسیجن کی گردش میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی، سائنسدانوں کی تحقیقی میں یہ آشکار ہوچکا ہے کہ ہنسنے سے ’خوشی کے ہارمونز‘ اینڈورفِنز، ڈوپیمائن اور سیروٹونِن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی جانے والی یہ تازہ ترین تحقیق 64 برس کی اوسط عمر والے 26 افراد پر کی گئی۔ تین ماہ سے زائد عرصے تک نصف مریضوں کو ہر ہفتے دو مزاحیہ پروگرام دکھائے گئے جب کہ دیگر نصف افراد کو ہفتے میں دو بار سنجیدہ ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

یہ تمام مریض کورونوری آرٹری بیماری میں مبتلا تھے، اس بیماری میں دل کو خون مہیا کرنے والی رگوں کی دیوار پر مواد جمع ہوجاتا ہے جو کہ نقصاندہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے 12 ہفتوں بعد اندازہ لگایا کہ مزاحیہ شو دیکھنے والے گروپ میں وی او 2 میکس (ایک ٹیسٹ جس میں دل کی پورے جسم میں آکسیجن پھینکنے کی سکت کی پیمائش کی جاتی ہے) میں 10 فی صد بہتری دیکھنے میں آئی۔

ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ ہنسنے والے مریضوں میں سوزش کی علامات میں واضح طور پر کمی واقع ہوئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aBvUu6Z

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();