روس سے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 26 September 2023

روس سے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کراچی : پاکستان کو آج روس سے 100,000 میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تیل کے بعد پاکستان کو ایل پی جی گیس کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے، ایران کے راستے ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں پاکستان میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ماسکو نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔

روسی قونصل خانہ کے مطابق روس نے ایل پی جی کی ایک لاکھ میٹرک ٹن کی کھیپ فراہم کی ہے، مذکورہ کھیپ ایران کے خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی گئی۔

سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوسری کھیپ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں روس سے کم قیمت پر تیل اور ایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

اس سلسلے میں پاکستان اور روس کے وزارت توانائی حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا جس میں روس سے کم قیمت پر تیل کی خریداری کے اُمور پر بات چیت ہوئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n6Fb7d8

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();