فرانسیسی عوام نے مہنگائی سے بچنے کا طریقہ نکال لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 26 September 2023

فرانسیسی عوام نے مہنگائی سے بچنے کا طریقہ نکال لیا

پیرس : فرانس میں مہنگائی سے پریشان شہریوں نے گھروں میں استعمال ہونے والے ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور صابن جیسی دیگر اشیاء کی خریداری میں کمی کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صارفین حفظان صحت سے متعلق اور گھریلو مصنوعات کی خریداری میں کفایت شعاری سے کام لے رہے ہیں۔

فرانسیسی عوام حالیہ مہنگائی کی وجہ سے کپڑے دھونے کا پاؤڈر، ڈش واشنگ پروڈکٹس اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء خریدنے سے اجتناب کررہے ہیں۔

اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ نامور اور بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے، جس سے لوگوں کا رجحان سستی اور متبادل اشیاء کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خریداروں کی عادات میں یہ تبدیلی خوردہ فروشوں، اور اشیائے خوردونوش بنانے والی کمپنیوں کے لیے ایک نیا محاذ کھڑا کرسکتی ہے۔

کنزیومر انٹیلی جنس کمپنی نیلسن آئی کیو کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 ستمبر کو ختم ہونے والے سال میں شاور جیل، ڈش واشنگ پروڈکٹس، لانڈری ڈٹرجنٹ اور ٹوائلٹ پیپر کی فروخت میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی۔

نیلسن آئی کیو ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ معروف برانڈ کے مقابلے میں دیگر عام پروڈکٹس کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بڑے برانڈز کی مصنوعات میں کمی آرہی ہے۔ مثال کے طور پر شاور جیل کی مقدار مجموعی طور پر
چھ فیصداور بڑے برانڈز کے لیے 10% کم ہوگئی لیکن متبادل نجی اداروں کی مصنوعات کی مقدار 14%بڑھ گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6lPANIU

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();