انٹرنیٹ تک رسائی تو بچوں سے لے بڑوں تک سب کی ہے لیکن کچھ لوگ اسے وقت گزاری کیلئے استعمال کرتے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کو اپنی آمدنی کا بہترین ذریعہ بنائے ہوئے ہیں۔
اس مقصد کیلئے سب سے پہلے گوگل اور سوشل میڈیا پر اپنا اکاؤنٹ بنانا یا یو ٹیوب پر اپنا چینل بنانا بنیادی چیز ہے، جس کے بعد ہی آپ ان سائٹس کو اپنے معاشی مقاصد کیلیے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف یوٹیوبر جو وائی مین کے نام سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں نے شرکت کی اور نوجوانوں کو یو ٹیوب چینل کی افادیت اور اسکو بنانے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا۔
وائی مین نے بتایا کہ کوئی بھی کام آسان نہیں ہوتا اس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی، مستقل مزاجی اور مسلسل محنت کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔،
ان کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب چینل بنانا تو آسان ہے لیکن اس کیلئے بہترین اور دلچسپ کانٹینٹ بھی ضروری ہے کیونکہ مقابلے اس دوڑ میں جیتنا یا کوئی پوزیشن لینا بہت صبر اور برداشت کا کام ہے۔
ضروری نہیں کہ اگر آپ کی کوئی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تو ہر بار ویڈیو وائرل ہوگی، اپنے سامعین کو چینل سے قریب رکھنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U6haSVT
No comments:
Post a Comment