اترپریش میں گزشتہ دنوں زبردست بارشیں ہوئیں، ساتھ ہی بجلی چمکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے جو کہ خوفناک ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی تھے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں ہونے والی تابڑ توڑ بارش اور بجلی کے چمکنے اور کڑکنے کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، یہ نظارے ہولناک ہونے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کے بھی قابل ہیں، کئی لوگوں نے ان مناظر کو کیمرے کے ذریعے قید کیا ہے۔
#Lightening in Lucknow at 3 am
Video sourced pic.twitter.com/UrWaHiiyYO
— Rajeev Mullick (@rmulko) September 11, 2023
رپورٹس کے مطابق اتوار کی شام کو شروع ہونے والی بارش پیر کی صبح تک جاری رہی، رات بھر نہ صرف بادل گرجتے رہے بلکہ بجلی بھی کڑکتی رہی جس کی تصاویر اور ویڈیوز صارفین نے ’ایکس‘ پر شیئر کی ہیں۔
#Lucknow #thunderstorm #rain
Scary thunderstorm in Lucknow.
I have never experienced thunderstorm like this pic.twitter.com/ukxMC2hEqY— देवांश श्रीवास्तव (@SRIDEVANSH1008) September 10, 2023
کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں نے حکام سے مدد کی بھی درخواست کی۔
پوش علاقے ’وکرم آدتیا مرگ‘ جہاں کئی وزرا کے بنگلے موجود ہیں وہاں بھی بارش کا کافی پانی جمع ہوگیا، کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے رات کو پمپس لگانا پڑے۔
Intense Thunderstorm gave Heavy Rainfall in Lucknow overnight
Lucknow Airport in Uttar Pradesh recorded 94mm Rainfall till 8:30am pic.twitter.com/i2kOCVHskI
— Weatherman Shubham (@shubhamtorres09) September 11, 2023
بھارتی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا اپنی تازہ پیش گوئی میں کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں مزید شدید برسات متوقع ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7VGctAD
No comments:
Post a Comment