یونان میں بھوکے بھیڑوں نے کسان کے فارم میں گھس کر تباہی مچادی، طبی استعمال کے لیے اگائے گئے بھنگ کے پودں کا صفایا کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے ایک ٹاؤن ‘المیروس وولوس‘ میں بھیڑیں ایک فارم میں گھس گئیں اور انھوں نے کچھ ہی دیر میں 272 کلو گرام سے زائد مقدار میں بھنگ کے پودے کھالیے جو کہ طبی مقاصد میں استعمال کرنے کے لیے اگائے گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں بھنگ کھانے کے بعد بھیڑوں میں نئی طاقت آگی اور انھوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔
مقامی کسان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فصل شدید گرمی اور حال ہی میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی جبکہ بچے کچے پودے بھیڑوں کی نذر ہوگئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بھیڑوں نے 272 کلو سے زیادہ وزن کے پودوں کو کھایا ہے۔ کسان نے انکشاف کیا کہ بھنگ کے پودے کھانے کے بعد بھیڑوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ یونان میں 2017 میں طبی مقاصد میں استعمال کرنے کے لیے بھنگ کی کاشت قانونی قرار دی گئی تھی جس کے بعد اس سال پہلا پیداواری پلانٹ کھولا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yJo5ZmG
No comments:
Post a Comment