کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے شخص کو گولی مار دی گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 27 September 2023

کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے شخص کو گولی مار دی گئی

کراچی کے علاقے یاسین آباد میں نامعلوم افراد ہوٹل پر بیٹھے شخص کو گولی ماردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے یاسین آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت 30 سالہ اشہد الرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے ایک ملزم نے اتر کر شہری کے سر پر گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، مقتول اشہد الرحیم رینٹ اے کار اور رنگ کا کام کرتا تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اشہد پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، اشہد کے پاس لائسنس یافتہ پستول موجود ہوتی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتول فاسٹ فوڈ شاپ پر دو لڑکوں کے ساتھ بیٹھا تھا، اشہد کے ساتھ موجود دونوں نوجوان بھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول نارتھ کراچی سرسید کا رہائشی تھا، اس کا پیسوں کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zYWBEPV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();