مشتری پر پڑنے والی چمکدار روشنی کہاں سے آئی؟ حیرت انگیز ویڈیو - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 17 September 2023

مشتری پر پڑنے والی چمکدار روشنی کہاں سے آئی؟ حیرت انگیز ویڈیو

جاپانی امیچر ماہر فلکیات ٹاڈاؤ اوسوگی نے مشتری (جیوپٹر) پر پڑنے والی ایک چمکدار روشنی کا مشاہدہ کیا ہے، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی روشنی (فلیش) ہمارے نظام شمسی کے کناروں سے آنے والے سیارچے یا دم دار ستارے کی وجہ سے نظر آتی ہیں جو مشتری کے ماحول پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

اس فلیش کو کرہ ارض پر اب تک ریکارڈ کیے جانے والے روشن ترین فلیشز میں سے ایک بتایا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی 15 ستمبر کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں ایک شوقیہ فلکیات دان نے مشتری کی فضا میں ایک روشن چمک کا نظارہ کیا ہے، جس کے سبب سائنس دان اب اس حوالے سے مزید تحقیق کررہے ہیں۔

نامعلوم ماہر فلکیات کی جانب سے کیوٹو یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر اریماتسو کو اس بابت مطلع کرنے کے لیے ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔ ای میل موصول ہونے پر، ڈاکٹر اریماتسو نے مزید معلومات کال پر حاصل کیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/buyEB8g

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();