رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 17 September 2023

رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا

فلم اسٹار رنبیر کپور کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکار بالکل بھی بناوٹی نہیں ہیں نہ ہی وہ دکھاوا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

کرن جوہر سے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان فرق اورمشترک چیزوں کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنوں ہی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کے مطابق رنبیر بہت صبر والا ہے، آپ اسے سیٹ پر 14 گھنٹے بھی انتظار کروا سکتے ہیں اور وہ آپ کو ایک لفظ نہیں کہے گا۔

انھوں نے کہا کہ کپور فیملی کے چشم و چراغ کی خاصیت ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتا ہے اور اپنی تاریخوں کو بھی خود دیکھتا ہے، اس کا کوئی منیجر نہیں ہے، نہ اس کام کے لیے ان کے ارد گرد کوئی موجود ہوتا ہے۔

کرن نے بتایا کہ آپ ان سے خود فون کر کے فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخ پر بات کرسکتے ہیں، وہ اپنا فون ہر وقت کھلا رکھتا ہے۔ اسے اچھی طرح پتا ہوتا ہے کہ وہ کس منصوبے پر کام کرنے جارہا ہے، اسے اپنے شیڈول کا پتا ہوتا ہے اور چھٹیوں کا بھی پتا ہوتا ہے۔

انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ رنبیر کپور اسکول کے اس بچے کی طرح ہے جو پڑھائی پر بہت زیادہ محنت کرتا ہے مگر اسکول پہنچ کر ساتھیوں سے کہتا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی تم لوگ پڑھائی کے بارے میں کیا بات کررہے ہو۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9ank0Cj

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();