لاہور: ورلڈ کپ سے پہلے اچھی خبر ہے کہ قومی کرکٹرز اور بورڈ کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے پاگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔
اے کیٹیگری پلیئرز کو ماہانہ 45 لاکھ اور بی کیٹیگری پلیئرز کو 30 لاکھ روپے تنخواہ ملے گی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے اور کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس دیا جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو بقایا جات نئےکنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔
کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرےگا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ چند ماہ سے التوا کا شکار تھا، قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TobJNGS
No comments:
Post a Comment