سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابہا کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت عسیر ریجن کے عمرانی ورثے کی ترجمان ہوگی۔ یہ سعودی عرب کے منفرد اور قابل دید مقامات میں سے ایک ہوگا۔
وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ ایئرپورٹ کے ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ سال 2028 میں مکمل ہوجائے گا۔ مجوزہ ماسٹر پلان کے تحت مسافروں کی سہولت کے لیے خودکار سروسز کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
موجودہ ایئرپورٹ کا کل رقبہ 10500 مربع میٹر ہے جبکہ نئے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنلز کا رقبہ 65 ہزار مربع میٹر ہوگا۔
خود کار سفری سروس کے لیے سات کاؤنٹرز ہوں گے، نئے ایئرپورٹ کے گیٹس کی تعداد 20 ہوگی۔ سفری کارروائی مکمل کرانے کے لیے 41 کاؤنٹرز ہوں گے۔
مجوزہ نئے ایئرپورٹ سے سالانہ 13 ملین سے زیادہ افراد سفر کرسکیں گے جبکہ اس وقت موجودہ ایئرپورٹ سے مسافروں کی گنجائش ڈیڑھ ملین سالانہ ہے۔
فی الوقت صرف تیس ہزار پروازوں کی گنجائش ہے جبکہ نئے ایئرپورٹ سے سالانہ نوے ہزار سے زیادہ پروازیں چلائی جاسکیں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ifJ51rd
No comments:
Post a Comment