سری نگر : کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات سے متعلق مودی سرکار کے دعوؤں کا پول کھول دیا، اگست 2019 سے اب تک 21ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل دکھانےکا منصوبہ زمین بوس ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دعوؤں کاپول کھول دیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست دو ہزارانیس سے اب تک اکیس ہزار کشمیری جیلوں میں قید کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 800 کشمیری شہید، ڈھائی ہزار سے زائد قابض فورسز کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوئے جبکہ ایک سو تیس بچے یتیم اور119 کشمیری خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
یاد رہے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے 6ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کو جلد فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں جنوری میں بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ ترمعدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ انتخابی فوائد کیلئے جلد بازی میں کی گئی فروخت کی شفافیت پرشدید خدشات ہوں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DahEoJP
No comments:
Post a Comment