غزہ میں بچوں کی اموات کا بیان کیوں دیا؟ بیلجیم اور اسپین پر اسرائیل برہم - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 24 November 2023

غزہ میں بچوں کی اموات کا بیان کیوں دیا؟ بیلجیم اور اسپین پر اسرائیل برہم

اسرائیل نے بیلجیئم اور اسپین کے سفیروں کو طلب کر لیا۔

وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) پر سفارت کاروں کو ہسپانوی اور بیلجیئم کے وزرائے اعظم کے "جھوٹے دعووں” پر طلب کیا گیا۔

خطے کے دورے کے دوران اسپین کے پیڈرو سانچیز اور بیلجیئم کے الیگزینڈر ڈی کرو نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

سانچیز نے جمعرات کو اسرائیل کے دورے کے بعد کہا کہ "اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے تاہم یہ حق غزہ میں ہزاروں بچوں سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا احاطہ نہیں کر سکتا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفیروں کو "سخت سرزنش” کے لیے طلب کیا گیا تھا اور "اسرائیل بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کر رہا ہے اور داعش سے بھی بدتر ایک قاتل دہشت گرد تنظیم سے لڑ رہا ہے جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے ہسپانوی ہم منصب کے تبصروں کی "سختی سے مذمت” کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KslcJQb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();