ایکنک نے 372 ارب روپےکے9ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ایکنک کا نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم سے تھرکول تک ریلوے منصوبےکی منظوری دی گئی جس کی مالیت 53 ارب 72 کروڑ روپے ہو گی۔
خیبرپختونخوامیں فوڈ سیکیورٹی کے منصوبےکی منظوری دی گئی اور اس منصوبےکی 25 ارب مالیت منظور کی گئی۔
سندھ میں سیلاب سےتباہ شدہ اسکولوں کی بحالی کےمنصوبےکی منظوری دی گئی جس کے لیے 86 ارب روپے مختص کیے گئے ہین۔
خیبرپختونخوامیں پناہ گزینوں کےبچوں کی تعلیم کیلئے 32 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخواہ میں 24 ارب روپےکا ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پروجیکٹ منظور ہوا ہے۔
پرائم منسٹرلیپ ٹاپ اسکیم کےتحت 16 ارب روپےکا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ خواتین کو روزگار اسکیم کےلیے 31 ارب کا پروجیکٹ منظور کیا گیا ہے۔ خواتین کو روزگار اسکیم کےتحت چھوٹے قرضے فراہم کیےجائیں گے۔
ایکنک نے 27 ارب کے پشاور ناردرن بائی پاس پروجیکٹ، سکھر اور گڈوبیراج کی اپ گریڈیشن کےلیے 74 ارب کا منصوبہ منظور کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kRDWQta
No comments:
Post a Comment