بھارت میں نوجوان نے الیکٹرک اسکوٹر پر پیراگلائیڈنگ کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام بندلادھر میں ہرش نامی پیرا گلائیڈر نے ای اسکواٹر پر پیرا گلائیڈنگ کی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
اس منظر کی ویڈیو مقامی لوگوں نے موبائل فون پر ریکارڈ کرکے شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ہرش کو ای اسکوٹر پر بلا خوف و خطر پیرا گلائیڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پیرا گلائیڈر نے ای اسکوٹر کے وزن کو کم کرنے اور پرواز کے دوران کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اس کی بیٹری نکال دی تھی۔
इससे पहले कभी नहीं देखा ऐसा कारनामा, स्कूटी से आसमान की सैर#Divyahimachal #Bilaspur #Paragliding #ViralVideos pic.twitter.com/CcF8ketQMl
— Divya Himachal (@DivyaHimachal) December 15, 2023
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ سیاحتی مقام سے کسی کی جانب سے اس طرح کی کوشش کی گئی ہو۔
ہرش کامیابی سے پرواز مکمل کرنے کے بعد پرجوش تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ شاید پہلی بار ہے کہ کسی پیراگلائیڈر نے ای اسکوٹر پر پیراگلائیڈنگ کی ہو۔
ہرش کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے اور وہ تربیت یافتہ پیرا گلائیڈر ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oDchRNk
No comments:
Post a Comment