بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے بھرت تختانی سے طلاق کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایشا دیول نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی میں موجود چشمہ اور ہیٹ لگائے سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایشا دیول نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چاہے کتنا ہی اندھیرا کیوں نہ ہو، سورج طلوع ضرور ہوتا ہے۔‘
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ سورج اور دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔
ایشا دیول نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
چند روز قبل ایشا دیول کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی دونوں بیٹیاں موجود نہیں تھیں بلکہ وہ اکیلے ہی ممبئی سے پرواز لے کر دوسرے شہر جارہی تھیں۔
ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے ایشا دیول کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اداکارہ پراعتماد انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آئیں۔
بھارتی صحافی نے ایشا دیول سے ان کی خیریت دریافت کی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کیسے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 6 فروری کو ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا، ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oCgjWpR
No comments:
Post a Comment