لاہور : پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آج پنجاب اسمبلی اجلاس طلب کرلیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا۔
اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر سبطین خان ارکان سے حلف لیں گے، جس کے بعد اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
نومنتخب ارکان کی پنجاب اسمبلی میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، خوشاب سے منتخب رکن سردار علی حسین خان ، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، خواجہ عمران نذیر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ، سنی اتحادکونسل کے نومنتخب ارکان بھی شریک ہوں گے۔
گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، مسلم لیگ ن کو خواتین کی 36 اور پانچ اقلیتی نشستیں الاٹ کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کو تین، مسلم لیگ ق دو اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک نشست ملی تاہم سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نوٹیفیکیشن میں شامل نہیں۔
مریم اورنگزیب زیب، حنا پرویز بٹ،عظمیٰ زاہد بخاری ، ذکیہ شاہ نواز، عشرت اشرف، سمیت مسلم لیگ ن کی 36 خواتین کو سیٹیں الاٹ کردی گئیں۔
مسلم لیگ ن کو غیر مسلموں کی آٹھ میں سے 5 نشستیں الاٹ کردی گئیں، مسلم لیگ ن کی ذکیہ شاہ نواز، عشرت اشرف ، مریم اورنگزیب، عظمی زاہد بخاری بھی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں جبکہ سلمہ سعدیہ تیمور، راحیلہ نعیم ، بشرا انجم بٹ، ثانیہ عاشق، سلمہ بٹ، کنول پرویز چوہدری بھی منتخب خواتین میں شامل ہیں۔
ٓمسلم لیگ ق کی تشفین صفدر اور سلمہ سعید مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی ایک نشست الاٹ سارہ احمد استحکام پاکستان پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6uwE49b
No comments:
Post a Comment