بشریٰ انصاری نے کیلیگرافی والی چادر اوڑھ کر کیا کہا؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 18 March 2024

بشریٰ انصاری نے کیلیگرافی والی چادر اوڑھ کر کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کیلیگرافی والی چادر اوڑھ کر تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری  نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہیں سفید لباس کے ساتھ چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کی چادر پر علامہ اقبال کے اشعار لکھے تھے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ رمضان ٹرانسمیشن کی تصویر ہے اور علامہ اقبال کی شاعری میری شال پر لکھی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب اردو پڑھنی آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا۔‘

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے بظایر یہ طنز گزشتہ ماہ لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر کیا ہے جہاں خاتون کو حرف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KIO9E8q

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();