مشہور یوٹیوبر اب تک کے سب سے بڑے ٹی وی ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جسی کی انعامی رقم ملین ڈالر ہوگی۔
یوٹیوب اسٹار ’مسٹر بیسٹ‘ ایمازون کے پرائم ویڈیو کے ساتھ ریئلٹی شو کے لیے اشتراک کریں گے، جس میں 1000 امیدوار 5 ملین ڈالرز کے نقد انعام کے لیے مقابلہ کریں گے، یہ ٹیلی ویژن کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی ادائیگی بھی ہوگی۔
یوٹیوبر کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے اور وہ صارفین کو بڑی رقم دینے کے لیے مشہور ہیں، وہ اس شو کے میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گے۔
ایمازون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پہلے سے کامیاب یوٹیوب شو ’بیسٹ گیمز‘کی بنیاد پر اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی کمپٹیشن سیریز منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے میں ایک ہزار مدمقابل 5 ملین ڈالرز نقد انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔
ادارے نے مزید بتایا کہ یہ ٹیلی ویژن اور اسٹریمنگ کی تاریخ میں انفرادی طور پر کسی شخص کو دیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہوگا۔
’بیسٹ گیمز‘ کا پریمیئر پرائم ویڈیو پر منعقد ہوگا۔ اب تک امیدواروں کو دیے جانے والے چیلنجز کی نوعیت کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ مشہور یوٹیبور جمی ڈونلڈسن، جو دنیا بھر میں ’مسٹر بیسٹ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر نہ صرف بہترین کانٹینٹ کریٹر بلکہ کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
نومبر 2022 میں مسٹر بیسٹ نے 244 ملین سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر سب سے زیادہ سبسکرائب شدہ یوٹیوبر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/js25iwt
No comments:
Post a Comment