پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا نیا قرض پروگرام حاصل کرنے کیلئے بات چیت - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 19 March 2024

پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا نیا قرض پروگرام حاصل کرنے کیلئے بات چیت

اسلام آباد: پاکستانی تاریخ کے سب سے طویل اور بڑے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تازہ مذاکرات کا احوال سامنے آگیا ہے۔ پاکستانی تاریخ کے سب سے طویل اور بڑے قرض پروگرام کے ابتدائی خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے قرض پروگرام کے لیے ریونیو پلان تیار کرلیا ہے۔

جون میں نئے بجٹ کے ساتھ اہم ترین ٹیکس اقدامات کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ جون میں فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سمیت 4 صوبائی دارالحکومت کے دکانداروں کو اسکیم دی جائیگی۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات کیلئے بھی نیا طریقہ کار بنایا جائے گا۔ بےنظیرانکم سپورٹ کے اخراجات وفاق اور صوبے مل کر برداشت کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ حالی کے بعد بحالی کے اخراجات کی بھی نئی حکمت عملی تیار ہوگی۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعمیرنو وفاق اور صوبے مل کر کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HWS1tjh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();