شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں بتارہی ہیں کہ پاکستانی اداکارہ ہونے پر انہیں کیا کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ ’میں ہوں پاکستانی اداکارہ مجھے روزانہ سوشل میڈیا پر گالیاں پڑتی ہیں، میرے سلیو لیس پہننے سے یا تو زلزلہ یا کہیں طوفان آسکتا ہے، مجھے کام میری سوشل میڈیا کی فالوئنگ پر ملتا ہے، تیس سال کی عمر کے بعد تو میں کسی کی بڑی بہن، خالہ یا پھوپھو کے کردار ہی کرسکتی ہوں۔‘
اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں ہوں پاکستانی اداکارہ مجھے ہنسنے، رونے، شرمانے، ڈرنے کے علاوہ کسی اور تاثرات کی ضرورت ہی نہیں ہے، میرے لیے گورا ہونا اتنا ضروری ہے جتنا کسی انفلوئنسر کے لیے فلٹر کا استعمال ہوتا ہے۔‘
View this post on Instagram
ژالے سرحدی نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KCoS32H
No comments:
Post a Comment