پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر کی پھولوں کے ساتھ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لیں۔
نازش جہانگیر نے آج انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تین عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں خوبصورت بکیٹ بھی ہے جس دیکھ کر وہ مسکرا رہی ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات لوگوں پر اعتماد کھو دینا آسان ہوتا ہے، اور کبھی کبھی احسان کا ایک عمل ہی آپ کو دوبارہ مہربان بننے کی امید دلاتا ہے۔
نازش جہانگیر پچھلے کچھ دنوں سے خبروں میں ہیں جس کی وجہ اداکارہ کا قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے شادی کے سوال پر اظہارِ خیال ہے۔
مداحوں کے ساتھ سوال جواب سیشن میں کے دوران ایک فین نے ان سے سوال کیا تھا کہ ’اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’معذرت ہی کروں گی‘۔
ان کی انسٹاگرام اسٹوری کا مذکورہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے گئے۔
بعدازاں نازش جہانگیر نے 22 اپریل کی سہ پہر کو انسٹاگرام پر آخری اسٹوری شیئر کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کر لیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OhxQC5Y
No comments:
Post a Comment