سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 1 May 2024

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزم انوج تھاپن کی پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی ہے جبکہ پولیس حکام نے موت کی وجہ خودکشی بتائی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انوج تھاپن نامی ملزم نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اس نے بدھ کو جیل میں خودکشی کی کوشش کی اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ 23 سالہ انوج تھاپن نے بیڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لاک اپ کے ٹوائلٹ کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔

اہلکار نے بتایا کہ متوفی کو سرکاری جی ٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جنوبی ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں اس کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی جائے گی۔

خیال رہے کہ تھاپن کو پنجاب سے سونو کمار بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر شوٹر ساگر پال اور وکی گپتا کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V2GIErs

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();