انسٹاگرام میں واٹس ایپ کا اہم فیچر پیش کرنے کی تیاری - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 28 May 2024

انسٹاگرام میں واٹس ایپ کا اہم فیچر پیش کرنے کی تیاری

دنیا بھر میں فوٹوز اور ویڈیوز کیلیے مقبول انسٹاگرام میں معروف میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ طرز کا اہم فیچر پیش کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام () Early Access to Features” کے نام سے ایک فیچر متعارف کروا رہا ہے جو واٹس ایپ کے بیٹا پروگرام کی طرح کام کرے گا۔

فی الحال انسٹاگرام صارفین کو نئے فیچرز تک جلد رسائی حاصل کرنے کیلیے اینڈرائیڈ بیٹا پروگرام میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ اس نئے آپشن سے صارفین براہ راست انسٹاگرام میں نئے فیچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیچر انسٹاگرام سیٹنگز میں دستیاب ہوگا۔

اگرچہ اب تک اس فیچر سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن صارفین کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

انسٹاگرام نے باضابطہ طور پر نیا فیچر پیش کیے جانے کی تصدیق نہیں جس کی وجہ سے واضح نہیں ہو سکا کہ اسے کب لانچ کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dotJNXj

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();