ماہرہ خان ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ’انجلی‘ بن گئیں - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 29 May 2024

ماہرہ خان ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ’انجلی‘ بن گئیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی کا روپ دھار لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سفید شرٹ اور بلیو جینز پہنے الٹا کیپ لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کا مشہور ڈائیلاگ ’راہول از اے چیٹر‘ لکھا۔

ماہرہ خان نے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ مجھے بتائیں کون یہ گانا سنتے ہوئے ساتھ میں گنگنا بھی رہا ہے اور بالکل اسی انداز میں کیپ بھی پہننا چاہتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بیک گراؤنڈ میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا مشہور گانا ’یہ لڑکا ہے دیوانہ‘ بھی واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کاجول نے ’انجلی‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، سلمان خان، انوپم کھیر، ارچنا سنگھ، جونی لیور، فریدہ جلال ودیگر بھی موجود تھے۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی اور اسے کئی ایوارڈز بھی ملے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Elhjw9c

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();