امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہے اسرائیل اور حماس جنگ بندی کیلئےکوئی معاہدہ کریں۔
وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل نےجنگ بندی کیلئےجامع نئی تجویزپیش کی ہے اسرائیل نے جنگ بندی کی نئی تجویز قطر کے ذریعےحماس تک پہنچائی ہے اگر جنگ بندی ہوتی ہے تو یہ اسرائیلی شہریوں اور فلسطینیوں کےمستقبل کیلئے بہتر ہوگی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ نئی تجویز پائیدار جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا روڈمیپ ہے یہ واقعی فیصلہ کن لمحہ ہےحماس کومعاہدہ کرنےکی ضرورت ہے یہ جنگ کوختم کرنےکاوقت ہےجوحماس نے شروع کی تھی۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کیلئےکوئی معاہدہ کریں دونوں فریقین سےکہتا ہوں یہ وقت اہم ہے معاہدے کیلئےسوچیں اسرائیل کی پیش کردہ تجویز 3 حصوں پر مشتمل ہے اگر اسرائیل کی پیش کردہ تجویز پر معاہدہ ہوتا ہے تو دشمنی کامستقل خاتمہ ہوجائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oPFKBHk
No comments:
Post a Comment