شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو افراد ایک مضبوط رشتے میں بندھ جاتے ہیں اور یہ رشتہ بہت سوچ بچار کے بعد ہی پکّا کیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات بدقسمتی سے اس کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں۔
ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کسی ایسے گھر میں بیاہ کر جائے جہاں اسے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا تکلیف نہ اٹھانی پڑے اور کچھ ایسا ہی خواب لڑکیاں بھی دیکھتی ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ایک لڑکی نے اپنی آپ بیتی سنا کر ناظرین کو بھی آبدیدہ کردیا کہ کس طرح لڑکے والوں نے دھوکے سے شادی کرکے اس کی اور اس کے بچوں کی زندگی برباد کردی۔
پروگرام میں عبیرہ نامی ایک لڑکی نے بتایا کہ ہم پانچ بہنیں ہیں اور والد ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، ایک دن ہمارے گھر ایک خاتون رشتہ لے کر آئیں، لڑکا اکلوتا تھا اور ان لوگوں کی مالی حیثیت بھی بہت اچھی تھی۔
رشتہ داروں کی جانب سے آگاہ کرنے کے باوجود میرا رشتہ پکا کردیا گیا اور بحالت مجبوری چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کے مصداق میری شادی ہوگئی اور تین چار ماہ بعد مجھے پتہ چلا کہ میرا شوہر شادی سے پہلے سے نشے کی لت میں مبتلا ہے۔
اس دوران میرے دو بچے بھی ہوگئے لیکن اس کی نشے کی لت بجائے کم ہونے کے اور بڑھ گئی، اور مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا، سسرال والے مجھے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس اور میکے بھی نہیں بھیجتے تھے۔
پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ اب اپنے بچوں کی زندگی خراب نہیں ہونے دوں گی، ایک دن موقع ملتے ہی میں نے چھپ چھپا کر اپنے والدین سے رابطہ کرکے ان سے کہا کہ مجھے آکر لے جائیں جب ان کے سامنے میں نے ساری حقیقت بیان کی تو اس وقت بھی سسرال والوں نے مجھ پر تشدد کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MSqeYnJ
No comments:
Post a Comment