فرار ہوتے ملزمان نے ویب سیریز کی طرح نوٹ اڑانا شروع کردیے مگر… - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 9 May 2024

فرار ہوتے ملزمان نے ویب سیریز کی طرح نوٹ اڑانا شروع کردیے مگر…

بھارتی ویب سیریز کی ہوبہو نقل کرتے ہوئے چوروں نے پولیس کی جانب سے پیھچا کرنے پر گاڑی سے کرنسی نوٹس پھینکا شروع کردیے۔

مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں پانچ ملزمان ایک شخص کا بیگ چھین کر فرار ہورہے تھے جس میں لاکھوں کی رقم موجود تھی۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ ان کا پیچھا کرنے لگی تاہم اس وقت اہلکاروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھیں فلمی سین کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے گاڑی میں فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کا پیچھا کیا تو انھوں نے بھارتی ویب سیرز ’فرضی‘ کی نقل کرتے ہوئے گاڑی سے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑانا شروع کردیے۔

تاہم حقیقی زندگی میں ان کی یہ ٹرک بالکل بھی کام نہ آئی اور اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انھی جالیا۔ملزمان کی شناخت دامن، پراوین، اس کی بیوی سنگیتا، روہت اور ساکشی کے نام سے ہوئی ہے۔

شکایت کنندہ راجیو سنگھ جو کہ کارول باغ کی ایک دوکان میں بطور کیشئر کام کرتا ہے اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ 28 اپریل کو ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا جس میں سے ایک جگہ اس نے ڈھائی لاکھ روپے ڈلیور کیے۔

اس دوران راجیو نے ایک مسافر رکشے میں سوار ہوا جس میں پہلے سے چار لوگ موجود تھے، راستے میں انھوں نے کیشئر کو چلتے رکشے سے دھکا دے دیا اور باقی کی رقم لے کر وہاں سے بھاگ نکلے۔

راجیو نے فوری طور پر قریبی تھانے میں جاکر اطلاع دی جس پر پولیس والوں نے قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا اور اسے لے کر فرار ملزمان کے تعاقب میں نکلے۔

جلد ہی ایک چیک پوائنٹ پر پولیس والوں کا ان سے سامنا ہوگیا اور ملزمان نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے 25 ہزار روپے تک کے نوٹ ہوا میں اڑا دیے تاکہ فلم کی طرح لوگ اکٹھے ہوں اور وہ بچ کر نکل جائیں۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے باقی کے بچے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کرلیے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف سیکشن 395 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e0tYlJP

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();