بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو الگ کرنا پڑے گا، جاوید لطیف - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 9 May 2024

بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو الگ کرنا پڑے گا، جاوید لطیف

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو الگ کرنا پڑے گا۔

پروگرام ‘خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر جماعت کی ریڈ لائن ہیں تو واقعات کے ماسٹر مائنڈ بھی وہی ہیں، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا لیکن سزا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر مقدمات ہوتے رہے لیکن کیا کسی نے 9 مئی کیا؟ اگر کسی کی مقبولیت ہے تو ریاست کو اس کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے، مطلب یہ ہے کہ آئندہ جو مقبول ہو وہ جو چاہے فیصلے کرلیا کرے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے کرداروں کو 8 فروری سے پہلے بے نقاب کرتے تو ان کا ووٹ نہ پڑتے، کوئی دہشت گرد تنظیم یا جماعت ریاست کے خلاف جائے ان سے ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، بینفشری ہم نہیں تھے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 9 اور 10 مئی نہ ہوتا تو 8 فروری کا ماحول تبدیل ہوتا، 18 ماہ حکومت بنوانے کی مینجمنٹ بھی ایک سازش تھی، اس سازش میں ہم نے پاکستان کی محبت میں خود کو پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو بھی جو مینجمنٹ کی گئی ہمیں کیوں حکومت بنانے کا کہا گیا، سادہ اکثریت نہیں تھی ہم نے تو حکومت بنانے سے انکار کردیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے حکومت بنانے سے کیوں ہاتھ کھڑے کردیے تھے، ہمارے اوپر کیس بنانے بھی وہ ہیں اور چھ سال بعد خود ہی کیس ختم کردیتے ہیں، 9، 10 مئی کو دن دیہاڑے دہشت گردی کی گئی لیکن سزا نہیں دے سکے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مشاہد حسین سید کہہ رہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کو کوئی لینے آئے گا، ایک طاقتور ریاست کے انتخابات ہونے والے ہیں، انتخابات کے نتیجے میں کوئی آئے گا اور قیدی وک لے جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VfNn2RU

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();