ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آگئی جس پر ان کے مداحوں نے غصے کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں فنکاروں کی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آنے کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل رشمیکا مندانہ، کترینہ کیف، کاجول اور عامر خان بھی اس کا شکار بن چکے ہیں۔
انسٹاگرام پر زیرِ گردش ڈیپ فیک ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو سرخ رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو بھارتی اداکارہ ومیکا گبی کی ہے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کا چہرہ بالی وڈ اداکارہ سے تبدیل کیا گیا۔
ڈیپ فیک ویڈیو شیئر کرنے والے صارف سے عالیہ بھٹ کے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا عالیہ کا چہرہ لگا کر جعلی ویڈیو بنانا قانونی طور پر درست ہے؟
عالیہ بھٹ اس وقت نیو یارک میں میٹ گالا 2024 میں شریک ہیں جہاں انہوں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو سامنے آئی تھی جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز سے تیار کی گئی تھی جس میں انہیں نازیبا لباس میں دکھایا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zAnRBex
No comments:
Post a Comment