امریکا نے اسرائیل کو بھیجے جانے والے بموں کی ترسیل روک دی۔
امریکی حکام کے مطابق بموں کی کھیپ گذشتہ ہفتے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملےکےخدشات پر روکی گئی ہے۔ کھیپ میں 2ہزار پاؤنڈ کے 1800بم اور 500 پاؤنڈ کے 1700بم شامل تھے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو غزہ میں جنگ کے دوران امریکا کے سب سے بڑے اتحادی کی مشروط امداد کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔
بدھ کے روز امریکی کانگریس کی ذیلی کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے آسٹن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں خدشات پر "ہائی پے لوڈ گولہ بارود کی ایک کھیپ” روک دی ہے۔
آسٹن نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ ہم شروع سے ہی بہت واضح رہے ہیں کہ میدان جنگ میں شہریوں کی حفاظت کے بغیر اسرائیل کو رفح پر کوئی بڑا حملہ نہیں کرنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H1LvQcu
No comments:
Post a Comment