نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ممالک کی طرح بھارت بھی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، نئی دہلی میں صرف 3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، جبکہ نوئیڈا سمیت شمالی بھارت بھی شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دہلی کے لوک نایک جے پرکاش اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی زد میں آنے والوں میں اکثریت مزدوروں اور سائیکل رکشہ چلانے والوں کی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کی عمر 60 سال سے زیادہ ہیں، جبکہ اسپتالوں میں داخل کرائے جانے والے بیشتر افراد الیکٹرو لائٹ ڈیفیشینسی، ہیٹ اسٹروک اور بخار میں مبتلا ہیں۔
ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں بعض مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، بھارت میں اب تک موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iaJEsBm
No comments:
Post a Comment